ان کی شادی نہیں چلے گی.. نہ تو کسی نے گھر دیا نہ ہی پیسہ! معذور لڑکے سے شادی کرنے والی ثناء اب کیسی زندگی گزار رہی ہیں؟

اس دور میں محبت کی انوکھی داستان رکھنے والے ثناء اور داؤد کو سب پہچانتے ہیں اور ان کی بے لوث محبت کی مثال بھی دیتے ہیں۔ ثناء نے داؤد سے اس وقت اپنا شادی کا وعدہ نبھایا جب داؤد اپنے دونوں بازو اور ٹانگ سے محروم ہوچکے تھے۔ لیکن شادی شدہ زندگی میں دونوں ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔

نئی زندگی کی خوشیاں

حال ہی میں ثناء اور داؤد نے اپنے یوٹیوب چینل پر کچھ ویڈیوز شئیر کی ہیں جس میں ایک ویڈیو میں ثناء داؤد کی نئی زندگی کی خوشیاں مناتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو میں ثناء اور داؤد تیار ہو کر بیٹھے ہیں۔ ایک کیک بھی ہے جس پر “نیو لائف بیسٹ وشز داؤد“لکھا ہے۔ کیک کو داؤد منہ سے چاق پکڑ کر کاٹتے ہیں۔ اس ویڈیو میں ثناء داؤد کو ملنے والے تحائف انھیں کھول کر دکھاتی ہیں۔ ان کے عزیز و اقارب بھی جمع ہیں۔

حادثے کو ایک سال گزر گیا

اس دن ٹھیک ایک سال قبل داؤد کے ساتھ وہ حادثہ پیش آیا تھا جس میں انھوں نے اپنے دونوں ہاتھ اور ٹانگ کھو دی تھی۔ لیکن داؤد اور ثناء اس دن کو اپنی نئی زندگی کی ابتداء مانتے ہیں۔ داؤد کا کہنا ہے کہ وہ زندہ بچ گئے یہی ان کے لئے ایک معجزہ ہے اس کے علاوہ وہ ثناء کی ہمراہی پر خود کو دنیا کا خوش نصیب انسان مانتے ہیں۔

کرسمس کی تقریب میں شرکت

ایک اور ویڈیو میں ثناء داؤد کے ہمراہ بچوں کے ایک اسکول میں کرسمس کی خوشیاں مناتی نظر آرہی ہیں۔ اس موقع پر ثناء داؤد کو اپنے ہاتھ سے کھانا اور پھر آئس کریم کھلاتی ہیں اور داؤد بھی کافی خوش ہیں۔ ساتھ ہی تقریب میں موجود لوگ ان دونوں کے پاس آکر تصاویر کھنچواتے ہیں اور داؤد اور ثناء خوشگوار موڈ میں سب کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں۔

داؤد اب بہت خوداعتماد ہیں

ایسا خوفناک حادثہ جس شخص کے ساتھ پیش آیا ہو وہ جسمانی کے ساتھ ساتھ ذہنی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے بکھر جاتا ہے۔ شاید داؤد کے ساتھ بھی ایسا ہوتا اگر ثناء ان کے ساتھ قدم قدم پر موجود نہیں ہوتیں۔

خدا کے شکر گزار ہیں جس نے نئی زندگی دی

داؤد پہلے بھی ثناء کے شکر گزار تھے لیکن اب ان کے چہرے پر ایک خود اعتمادی کی چمک ہے۔ ٹانگ لگ جانے کے بعد داؤد اور ثناء کو امید ہے کہ جلد ہی ان کے دونوں ہاتھ بی لگوا دیے جائیں گے اور وہ اپنے ذاتی کام خود کرنے کے علاوہ اپنے خاندان کے لئے بھی کچھ کر سکیں گئ۔ داؤد اور ثناء دونوں اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے انھیں زندگی کی اتنی خوشیاں اور عزت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں