اپوزیشن نے جو کیا درست کیا ۔۔ عامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا
تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد اب یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک آئینی عمل تھا جسے نہیں ہونے دیا گیا تولحاظہ ملک کا آئین توڑا گیا ہے جس کے بعد اب پی ٹی آئی کو اپنے ہی چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔
ٹویٹر پر جاری پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ ڈراما ختم ہونے کے بعد یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا، ثابت ہو گیا کہ اپوزیشن جو کچھ کر رہی تھی دردست کر رہی تھی۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت نے یہ بھی کہا کہ میں اب تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی۔
Load/Hide Comments