ایران پر حملے کا فیصلہ ہونے کی صورت میں۔۔۔

قارئین یہاں آپ کو انتہائی اہم خبر سے آگاہ کریں اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف افیف کوخافی نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کا فیصلہ کرنے کی صورت میں مختلف نوعیت کے متعدد عملی منصوبے تیار ہیں،

ایران اور مشرق وسطیٰ میں اس کے ونگز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایک اسرائیلی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کوخافی نے واضح کیا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں جو کارروائیاں کر رہے ہیں

ان کے کئی مقاصد ہیں تاہم مرکزی ہدف خطے میں ایرانی وجود کو بالخصوص شام اور دیگر جگہوں پر کم کرنا ہے۔ اسرائیلی کارروائیوں میں حماس، حزب اللہ اور ایرانیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

کوخافی کے مطابق اب تک حاصل ہونے والی کامیابیاں اچھی ہیں مگر یہ مثالی نہیں، انہوں نے کہا کہ آئندہ سال چیلنجز سے بھرپور ہو گا، اس کی وجہ اسرائیلی فوج کا بڑے علاقے میں سرگرم ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں