ایمان کا اعلیٰ معیار۔۔۔

قارئین آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو مسلمانوں کے پہلے امام جناب حضرت امام ابوحنیفہؒ کی زندگی کا بہترین واقعہ سنائیں گے۔ایک مرتبه

حضرت امام ابوحنیفہؒ نے ایک مجوسی سے رقم لینی تھی‘ اس کے گھر گئے‘ اس کے گھر پاس ابھی پہنچے ہی تھے کہ آپ کے جوتے پر نجاست لگ گئی‘ آپؒ نے جوتے

کو جھاڑا تو نجاست مجوسی کے گھر کی دیوار پر لگ گئی‘آپ نے سوچا اگر نجاست لگی رہے گی تو دیوار بدنما لگے گی۔ اگر میں اتاروں گا تو دیوار کی مٹی بھی

گر جائے گی‘ آپ اسی شش و پنج میں کھڑے تھے کہ مجوسی گھر سے باہر آگیا‘ وہ پریشان ہو گیا کہ یہ ابھی رقم کا مطالبہ کریں گے۔لیکن آپ نے اس سےنے اس سے

رقم کے مطالبے کی بجائے اس سے پوچھا کہ بتاؤ میں آپ کی دیوار کو کس طرح صاف کروں‘ یہ دیوار میری وجہ سے گندی ہوئی ہے، تم چاہو تو اس کے بدلے میں وه رقم بھی رکھ سکتے ہو۔آپ کا اخلاق دیکھ کر وه مجوسی فوری کلمہ طیبہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں