ایک کے بعد ایک شکست، کوہلی کو بیٹی سے متعلق سنگین دھمکیاں ملنے لگیں

ورلڈ ٹی20 کے میچز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی ایک بعد ایک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

ورلڈ ٹی20 کے گروپ 2 کے میچز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی مسلسل پاکستان اور نیوزی لینڈ سے ہار کے بعد، بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی 9 ماہ کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں ملنے لگیں ہیں۔

پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی بولر محمد شامی کو ذمہ دار قرار دیا جارہا تھا اور ساتھ ہی انہیں غدار بھی کہا گیا۔

تاہم محمد شامی کی حمایت میں بولنے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے تنقید اور بیٹی کے ساتھ زیادتی کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔

خبر کے مطابق بھارتی ٹوئٹر پر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے خلاف ٹرینڈ بھی چلایا گیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کو دی گئی دھمکیوں پر صارفین کی جانب سے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

جبکہ سابق کپتان انضمام الحق کی جانب سے دھمکیوں کی مذمت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شکست پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کھلاڑیوں کے گھروں پر حملے بھی کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں