بابر اعظم کو اچھا نہیں لگے گا لیکن آپ یہاں سنچری بنائیں ۔۔ کراچی میں اپنا استقبال دیکھ کر آسٹریلین کھلاڑیوں نے دنیا کو اپنی عزت افزائی کیسے
کراچی ہے ہی مہمان نواز شہر، اب آسٹریلین ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے کراچی پہنچی ہے تو انہیں آگے سے بہت بڑا شہریوں کی جانب سے تحفہ ملا ہے۔
اور وہ تحفہ یہ ہے کہ ہوٹل کی لابی میں عملے کی جانب سے آسٹریلن کھلاڑیوں کیلئے مختلف پیغامات لکھے ہوئے تھے جنہیں پڑھ کر کھلاڑی بھی بہت خوش ہوئے کراچی والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اسی حوالے سے آپکو بتاتے چلیں کہ سب سے پہلے کپتان پیٹ کمنز کیلئے پیغام درج تھا جس میں لکھا ہوا تھا کہ آپ کی 149 کی رفتار کی بولنگ سمندر کی ہواؤں کی طرح تیز ہے۔ بلے باز مارنس لبوشین نے کیلئے پیغام لکھا گیا کہ کراچی جانتا ہے آپ کے نام کا تلفظ کیا ہے جس پر کرکٹر نے بھی شہر قائد کا شکریہ ادا کیا۔
مزید یہ کہ ٹیم کے نائب کپتان کیلئے پیغام میں یہ لکھا گیا کہ بابر اعظم کو یہ بات پسند نہیں آئے گی لیکن ہم کراچی میں آپ کی سنچری دیکھنا چاہتے ہیں، جس پر کرکٹر نے تہہ دل سے کراچی کا شکریہ ادا کیا۔
یہی نہیں اسٹیڈیم میں ڈانس اسٹیپ مقبول ہونے کے بعد ڈیوڈ وارنر سے کراچی میں بھی ایسے اسٹیپس دکھانے کی درخواست کی گئی۔
ان تمام پیغامات کو آسٹریلین کرکٹرز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ہفتے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔