بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ سنیما جاکر کون سی فلم دیکھی؟
ملکی سیاست میں خوب گہما گہمی چل رہی ہے۔ جب سے پارلیمنٹ لاجز میں اپوزیشن رہنماؤں پر حملہ کیا گیا جب سے ہر کوئی اس سوچ میں پڑ گیا ہے کہ آخر پاکستانی سیاست کا مستقبل کیا ہوگا کیا واقعی اپوزیشن اپنی حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی یا پھر آنے والے وقتوں میں ایک مرتبہ پھر خان صاحب کی حکومت بنے گی؟ بہرحال یہ تو سیاست کی بات ہے، اب آپ کو بتاتے ہیں سیاسی رہنماؤں کی مووی نائٹ کے بارے میں۔
اتوار کو بلاول اراکین اسمبلی کے ساتھ مل کر سنیما میں دی بیٹ مین فلم دیکھنے گئے اور خوب لطف اندوز ہوئے۔ ان کے ہمراہ شیری رحمٰن، نبیل گبول اور دیگر اراکین بھی شامل ہیں۔ فلم ’دی بیٹ مین ‘میں مرکزی کردار رابرٹ پٹنسن اور زوئی کریوٹز نے ادا کیا۔
یہ تصویر سب سے پہلے شیری رحمٰن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری پر شیئر کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی گئی اور اب یہ تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ پیپلز پارٹی کے یہ اراکین فلم دیکھنے کے لیے گئے تھے اور اس سے قبل انہوں نے شاپنگ بھی کی تھی۔
واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد سے اپوزیشن کے ارکان اسمبلی اسلام آباد میں پارلیمنٹ لارجز میں موجود ہیں۔