بڈھے کے ساتھ زیادتی….

70سالہ شخص کو 20 سالہ خاتون سے شادی کرنا مہنگا پڑگیا، جوان اہلیہ نے مکان اپنے نام لکھوا کر عدالت سے خلع کا مطالبہ کردیا، معمر شخص نے بھی
بیوی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا کہ اس نے دھوکے سے مکان اپنے نام لکھوا کر اب خلع مانگ لیا۔ سعودی میڈیاکے مطابق بیوی نے معمر شخص سے عدم تحفظ

کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کے بیٹے جوان ہیں اور انہیں ہماری شادی پر اعتراض ہے، ممکن ہے آپ کے بعد مجھے گھر سے نکال دیں، لہذا آپ مکان میرے نام لکھ دیں،

معمر شخص نے بتایا کہ جیسے ہی مکان کے کاغذات اہلیہ کے ہاتھ میں آئے اس نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے فرط جذبات میں شادی کا فیصلہ کیا

تھا لیکن اب احساس ہورہا ہے کہ دونوں کی عمر میں زمین آسمان کا فرق ہے، اسی لیے خلع لینا چاہتی ہوں۔ مذکورہ معاملے پر قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ شوہر کا مقدمہ قانونی حیثیت سے عاری ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں