بہن کی غلطی کی سزا مجھے دے دو لیکن اس پر ہاتھ نہ اٹھانا ۔۔ بچی کی غلطی پر ماں مارنے لگی تو بھائی اپنی ننھی بہن کو بچانے کے لیے آگے آگیا، ویڈیو دیکھیئے
بھائی بہن کا رشتہ دوستی، شرارت، محبت اور ہمدردی کا رشتہ ہوتا ہے۔ ہر بھائی اپنی بہن کے لیے سوچتا ہے اور ہر بہن اپنے بھائی کی بھلائی و کامیابی کے لیے دعائیں کرتی رہتی ہے۔ کوئی بھائی ایسا نہیں ہوتا جو اپنی بہن کو دکھ درد میں دیکھ سکے۔ کوئی بہن ایسی نہیں جو بھائی کی تکلیف کو محسوس نہ کرے۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے جس میں آپ دیکھس کتے ہیں کہ بچی نے غلطی کی تو اس کی ماں اپنی چپل سے اس کو مارنے کے لیے کھڑی ہوتی ہے، لیکن بچہ اپنی بہن کو بچانے کے لیے آگے آ جاتا ہے۔ ماں بہت دیر تک بچے پر چیختی ہے کہ تم آگے سے ہٹ جاؤ، میں تمہاری بہن کو اس کی غلطی کی سزا دوں گی، جس پر بچہ کہتا ہے کہ معاف کردو اسے، اس سے غلطی ہوگئی ہے۔ اس کی غلطی کی سزا مجھے دے دو، لیکن اس کو نہیں مارنا اس کی کوئی غلطی نہیں ہے، یہ چھوٹی ہے۔ جب ماں کہتی ہے تم بھی چھوٹے ہو لیکن اگر ابھی اسے نہیں بتایا تو یہ بعد میں بھی غلطی کرے گی یہاں بھائی اپنی بہن کا ساتھ دیتے ہوئے کہتا ہے کہ آئندہ وہ ایسا کچھ نہیں کرے گی میں خود اس کو بتاؤں گا، سمجھاؤں گا آپ اس پر ہاتھ نہیں اُٹھائیں۔ رشتوں کے برابر بنایا ہے۔ ایک کو تکلیف ہوتی ہے تو دوسرا اٹھ کھڑا ہوتا ہے اور ایک دوسرے کی غلطیوں پر پردہ ڈالتے ہیں۔ ہم عام زندگی میں بھی دیکھیں تو یہ اندازہ ہوگا کہ بھائیوں کو اس وقت تک سکون نہیں آتا جب تک وہ اپنی بہنوں کوہنستے مسکراتے خوش و خرم زندگی گزارتے ہوئے نہ دیکھ لیں۔ بھائی چاہے گھر میں ساتھ رہیں نہ رہیں وہ بہنوں کا درد ان کی آواز سے ہی بھاپ لیتے ہیں۔ بہنیں بھی بھائی کی تکلیف کو جان کر تڑپ جاتی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ خدا ان کے بھائیوں کو سلامت رکھے۔