بیٹی کی حالت اب کیسی ہے ؟ افغان سفیرنجیب اللہ نے بتا دیا
پاکستان میں تعینات افغان سفیر نجیب اللہ نے کہا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے میری بیٹی بچ گئی ہے اب خود کو بہتر محسوس کررہی ہے ،غیر انسانی ح م لے کی دونوں ممالک کے متعلقہ حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔
اپنے بیان میں افغان سفیر نجیب اللہ نے کہاکہ گزشتہ روز میری بیٹی کو اسلام آباد سے اغوا کرلیا گیا اور اس پر ت ش د د کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ اللہ کی مہربانی سے میری بیٹی بچ گئی اور اب وہ خود کو بہتر محسوس کررہی ہیں۔ افغان سفیر نے کہاکہ اس غیر انسانی حملے کی دونوں ممالک
کے متعلقہ حکام تحقیقات کر رہے ہیں،ہمدردی کے پیغامات کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔دوسری جانب پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر کی بیٹی پر تشدد کے کیس میں دوسرے ٹیکسی ڈرائیور کو بھی گ رف ت ار کرلیا گیا ۔واقعہ میں ملوث ایک ٹیکسی ڈرائیور پہلے ہی زیرِ ح را س ت ہے، تیسرے ڈرائیور کی تلاش کیلئے کارروائی تیز کر دی گئی
ذرائع کے مطابق واقعہ میں 2 ٹیکسیاں استعمال کی گئی تھیں، اور اب تک 2 ٹیکسی ڈرائیور گ رف ت ار کر لیئے گئے ہیں۔افغان سفیر نجیب اللّٰہ علی خیل نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کسی اور خاتون کی تصویر غلط طور پر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جسے وہ جانتے تک نہیں۔