تینوں بہنیں جڑواں تھیں، سب سے شادی کرلی.. ہمشکل دلہنوں نے ایک ہی آدمی سے شادی کرنے کی کیا وجہ بتائی؟
میری ایک لڑکی نٹالی سے انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی۔ اس سے ملا تو مجھے وہ بہت اچھی لگی اور ہم نے شادی کا فیصلہ کرلیا لیکن اصل کہانی تب شروع ہوئی جب میں نے اس کی جڑواں بہنوں کو دیکھا۔ وہ تینوں ایک جیسی شکل و صورت کی تھیں”
یہ کہنا ہے کانگو کے 32 سالہ دولہا بنے مسٹر لوریز کا جنھوں نے تین جڑواں بہنوں سے ایک ساتھ ایک ہی وقت میں شادی کی۔ لوریز کہتے ہیں کہ پہلے انھیں نٹالی خوبصورت لگی لیکن پھر تینوں ایک جیسی تھیں اس لئے تینوں پسند آگئیں اور ان تین بہنوں کو بھی وہ شوہر کے روپ میں پسند آگئے اس لئے انھوں نے شادی کرلی۔
پہلی ملاقات میں کیا ہوا؟
لوریز کی بیگمات کا کہنا ہے کہ انھوں نے شرارت کی تھی جب لوریز نتالی سے ملنے آئے تو پہلے ان سے ملنے “نادیگے” گئی اس کے بعد “نتاشہ” اور سب سے آخر میں “نتالی” اور جب یہ بات لوریز کو پتہ چلی تو وہ تقریباً بیہوش ہونے لگے تھے لیکن پھر ہم نے ان سے کہا کہ ہم تینوں بہنوں کو آپ سے شادی کرنی ہے۔
ہم ہمیشہ ساتھ رہیں گے
مسٹر لوریز کی بیگمات کا کہنا ہے کہ ہم ہر چیز بچپن سے بانٹتے آرہے ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن ہم اس بات پر خوش ہیں کہ الگ الگ شوہر ہم تینوں بہنوں کو جدا کردیتے لیکن ایک آدمی سے شادی کرکے ہم ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ یہ بات سب سے زیادہ اہم ہے۔
شادی میں والدین نے شرکت نہیں کی
شادی میں مسٹر لوریز کے والدین نے شرکت نہیں کی کیونکہ انھیں بیٹے کا فیصلہ صحیح نہیں لگا لیکن ان کی بہن شادی کی تقریب میں شریک ہوئیں۔ لوریز کہتے ہیں محبت کی کوئی حد نہیں ہوتی ان کے والدین نے اس بات کو نہیں سمجھا لیکن انھیں افسوس نہیں کیوں کہ کچھ پانے کے لئے کچھ کھونا پڑتا ہے