جاپان میں ایک ساتھ برہنہ نہانے کی عجیب اور غیر معمولی روایت۔۔۔

قارئین آپ کو یہ جان کر انتہائی حیرت هو گی کے آج بھی یعنی اکیسویں صدی میں جاپان میں پوری فیملی اور گروپ کی صورت میں ایک ساتھ غسل کی روایت ہے۔ گرم پانی سے نہانے کی ان کی روایات کے بارے میں دنیا بھر میں تو باتیں ہوتی ہیں، لیکن بہت کم لوگ جانتے کے جاپان میں ایک ساتھ یا عوامی غسل کو ایک دوسرے پر ’بھروسے‘ کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔

جب تک آپ اجتماعی غسل نہیں کرتے جاپانی آپ کو کسی اجنبی کی طرح دیکھتے ھیں۔ جب آپ مکمل برہنہ ہو کر نہانے کی ہمت کریں گےتو تب آپ کو اجنبی کے بجائے اُن ہی میں سے ایک شخص کے طور پر دیکھا جائے گا۔جاپانیوں کو کسی کے بھی سامنے اپنے پورے کپڑے اُتارنے میں ذرا سی بھی شرمندگی محسوس نہیں ہوتی ۔جاپان کی آبادی 12.6 کروڑ ہے ۔

مگر جاپانی قوم اخلاقی طور پر بہت مضبوط کردار کے مالک ہیں۔ جاپانیوں کی زبان میں دیگر زبانوں کی طرح گالیوں کی کوئی جگہ نہیں۔یہ بہت امن پسند لوگ ہیں، اور یہاں جرائم کی شرح بہت کم ہے۔ یہاں رات کے دو بجے بھی خواتین بغیر کسی خوف کے گھر سے باہر گھومتی ہیں۔ جاپان کے لوگ مزاج کے بھی بہت اچھے ہیں، اگر آپ کو رات کے دو بجے بھی کوئی مدد درکار ہو تو اٹھارہ برس کی بچی تک آپ کے لیے مدد لے کر پہنچ جائے گی۔

سنہ 2011 میں آنے والے سونامی سے ملک کو بہت شدید نقصان ہوا تھا اور ہزاروں لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ اس وقت جاپان کے لوگ کم تنخواہ پر بھی زیادہ کام کرنے کے لیے تیار تھے۔ ان کے مطابق یہ جاپان کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کا سوال تھا۔یہ بات یقینن آپ کے لئے باعث حیرت هو گی کے جاپان کے ہوٹلوں کا عملہ اپنے مہمانوں سے کوئی ٹِپ قبول نہیں کرتا۔

وہ بڑی شائستگی سے بس اتنا کہہ دیتے ہیں کہ یہ تو ہمارا کام ہے۔ ہمیں ٹپ کی ضرورت نہیں۔ مگر آپ کو جاپان میں جا کر جاپانی زبان ضرور سیکھنی پڑی گی۔ محض انگریزی بول کر آپ وہاں گزارا نہیں کر سکتے ہیں جاپان میں رہنا بہت مہنگا ہے۔ اگر آپ کو یہاں کی زبان نہیں آتی ہو گی تو آپ کے لیے یہاں رہنا مشکل ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں