جب بیوی مسکرائے اس پر نظر رکھو؟ ایک بات واضح ہوجائے گی؟
جب بیوی مسکرائے اس پر نظر رکھو؟ اس کی مسکراہٹ میں تم خود کو ہی پاؤ گے، اپنے گھر کی خوشیوں کو پاؤ گے ، اپنا سکھ چین پاؤ۔ اس لیے اپنے چہرے پر بھی مسکراہٹ رکھو، نرمی سے پیش آؤ،
بیوی کو وہ احترام دو جس کی وہ حقدار ہے ، جس سے نہ کبھی بیوی دکھی ہوگی اور نہ شوہر۔ ایک میاں بیوی میں شرط لگ گئی ، شو ہر نے کہا: دنیا کے سو لوگوں میں سے نناوے لوگ اندھے ہوتے ہیں، بیوی نے حیران ہوتے ہوئے کہا وہ کیسے؟ شوہر نے کہاکل بتاؤ ں گا
اگلے دن وہ گھر کے باہر بیٹھ کر چارپائی بننے لگا ، اور ساتھ ایک لڑکے کو بیٹھا لیااو ر کہا: ایک فہر ست اندھوں کی تیار کرنی ہے اور ایک دیکھنے والو ں کی۔ تھوڑی دیر گزری تو ایک آدمی آیا اور پوچھا کیاکررہے ہو؟
اسے جواب دینے سے پہلے اس شخص نے لڑکے کو کہا اس کا نام اندھوں میں لکھ لو، پھراسے جواب دیا کہ چارپائی بن رہا ہوں۔ یوں لوگ آتے گئے پوچھتے گئے کیا کررہے ہو ، اور اندھوں میں اپنا نام لکھواتے گئے، اتنے میں اسکی بیوی بازار سے واپس آئی تو پوچھنے لگی یہ کیا کر رہے ہو
لڑکے نے اس کی بیوی کا نام بھی اندھوں میں لکھ دی ا، ایک اور آدمی آیا اور اس نے پوچھا خیریت ہے چارپائی کیوں بن رہے ہو؟ وہ شخص بولا: اس کا نام دیکھنے والوں میں لکھتا ہے۔ شام کو گھر جاکر بیوی کو فہر ست دی
اور کہا دیکھ لو اس میں تمہارا بھی نام شامل ہے کہ سب لو گ دیکھ رہے تھے کہ میں چارپائی بن رہا ہوں۔ لیکن انہیں اپنی نظر پر یقین نہیں تھا۔ گویا اندھے تھے، صرف ایک شخص آیا جسے اپنی نظر پریقین تھا، اس نے مجھ سے تصدیق نہیں چاہی ، بلکہ چارپائی بننے کی وجہ پوچھی۔