حمزہ شہباز کو پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب کرنے کی قرارداد منظور.. مریم نواز آبدیدہ، ہال نعروں سے گونج اٹھا
“پنجاب اسمبلی کا ابھی ہونے والا اجلاس علامتی نہیں بلکہ قانونی اور آئینی اجلاس ہے۔ مسلم لیگ اپنی اکثریت ثابت کرنے جارہی ہے انشاءاللہ”
یہ الفاظ ہیں ن لیگ کی رہنما مریم مریم نواز کے جنھوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے تھوڑی دیر پہلے ٹوئٹ کرکے لوگوں کو اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا۔
مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اجلاس کسی بھی وقت بلایا جاسکتا ہے کیونکہ صوبے میں کوئی چیف ایگزیکٹو نہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس لاہور کے مقامی ہوٹل میں بلایا گیا جہاں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے علاوہ علیم خان گروپ اور جہانگیر ترین گروپ کے اراکین موجود تھے۔ اجلاس کے دوران حمزہ شہباز کو پنجاب کا وزیراعلیٰ منتخب کرنے کی قرار داد پیش کی گئی جس پر اراکین نے کھڑے ہوکر منظوری دی اور ہال وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شریف کے نعروں سے گونج اٹھا۔ یہ منظر دیکھ کر مریم نواز اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔
ڈپٹی اسپیکر اجلاس بلانے کے آئینی حقدار نہیں رہے
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد آچکی ہو تو وہ کسی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتے اور اگر ایسا ہوا تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔