حکومت پیٹرول اور ڈالر کی قیمت دو سو روپے تک لے جانا چاہتی ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈالر کی قیمت دو سو روپے تک لے جانا چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ، سید خورشید احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جب یہ لوگ جائیں گے تو پتہ چلے گا کہ ڈالر کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے اور اس سے کس کو فائدہ ہورہاہے۔

ان کے جانے کے بعد جب یہ معاملہ کھلے گا تو یہ پاکستان اور دنیا کا سب سے بڑا اسکینڈل ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت سرکیولیشن آف منی نہیں ہے لوگ کہاں جائیں مہنگائی سے پوری قوم پریشان ہے ملک میں بسنے والے بائیس کروڑ لوگ اپنے بچوں کو پانی میں نمک ڈال کر کھلا رہاہے مگر اب تو آٹا بھی ان کی پہنچ سے دور ہوگا

کیونکہ اب تو آٹا بھی 75 روپے کلوہوگا اور پیٹرول ڈیڑھ سو روپے لیٹر ہوگیا ہے ملک میں تنخواہیں نہیں بڑھی ہیں لوگ مہنگائی میں گذارا کیسے کریں ڈالر کی قیمت کو اوپن کیوں چھوڑا ہے اور آج کس کو فائدہ ہورہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں