دو طرح کے لوگوں پر کبھی غم نہیں آتے ؟


دنیا چھوڑ کر اپنے مقصد کے پیچھے بھاگتے رہو لوگوں کا صرف وقت آتا ہے۔ تمہار ا دور آئےگا۔ ڈھونڈو گے اگر تو ہی راستہ ملے گا ۔ منزلوں کی فطرت ہے خود چل کر نہیں آتی۔ سپنہ وہ نہیں جو نیند میں آئے اور جھوٹی امید جگائے سپنہ وہ ہے جو سونے نہ دے اور زندگی میں کبھی رونے نہ دے۔ ایک قطرہ ہی سہی مجھے ایسی صف دے ۔

اے میرے مالک! کوئی پیا سا جو دیکھوں تو دریا ہوجاؤں۔ کامیاب انسان وہی ہے جسے ٹوٹے کو بنانا اور روٹھے کو منانا آتا ہے۔ خود کو پڑھتا ہوں۔ اور پھر چھوڑ دیتا ہوں۔ ایک پنہ زندگی کا میں روز موڑ دیتاہوں۔ انسان زندگی میں مایوس ہوتو آپ کو ہر طرف م ایوسی کےآثار ہی نظر آئیں گے۔ جان تک دینے کی باتیں ہوتیں ہیں۔ یہاں پر یقین مانیے صاحب! دعا تک دل سے نہیں دیتے لوگ۔

ساری عمر کوئی جینے کی وجہ نہیں پوچھتا لیکن مرنے والے دن سبھی پوچھتے ہیں کیسے مرا!لوگوں نے کچھ دیا توسنایا بھی بہت کچھ اے خدا! اک تیرا ہی درتھا جہاں کبھی طعنہ نہیں ملا۔ جب تمہیں کبھی اپنے رزق میں کمی نظر آنے لگے تو کچھ مال خدا کی راہ میں دے کر خدا کے ساتھ تجار ت کیا کرو۔ اچھا انسان مطلبی نہیں ہوتا بس دور ہوجاتا ہے ان لوگوں سے جنہیں اس کی قدر نہیں ہوتی۔ ہر بات سے دل لگاؤ گے تو روتے رہ جاؤ گے جو جیسا ہے اس کے ساتھ ویسا بننا سیکھو۔

تین چیزیں بھائی کو بھائی کا دشمن بنادیتی ہیں : مال وزر ، زمین ، زبان۔ خوبصورت ہے وہ دل جو کسی کے درد کو سمجھے ، خوبصورت ہیں وہ ہاتھ جو کسی کو مشکل وقت میں تھام لیں۔ خوبصورت ہے وہ سوچ جو کسی کے لیے اچھا سوچے اور خوبصورت ہے وہ انسان جس کو اللہ نے یہ خوبصورتیاں عطا کی ہیں۔ اس دنیا میں سکون سے جینے کی ایک ہی تدبیر ہے کہ ہر انسان کے پاس ایک وسیع قبرستا ن ہو جہاں وہ لوگوں کی غلطیوں اور خامیوں کو دفنا آیا کرے۔

مسجد میں رہ کر اپنی جوتیوں کی فکر میں رہنے سے گلیوں میں آوارہ پھرتے ہوئے خد ا کویاد رکھنا بہتر ہے۔ یہ کف ن ، یہ قب ر ، یہ جن ا زے ، رسم شریعت ہے مرتو انسان تب ہی جاتا ہے ۔ جب یاد کرنے والا کوئی نہ ہو۔ محبت میں کسی کا ساتھ چھوڑنا اس کا قت ل کرنے کے برابر ہے جس کی معافی نہ یہاں ہے اور نہ اس دنیا میں اللہ دے گا۔ جب کبھی اچانک دل اداس ہوجائے

تو وہ روح کے مرمت کرنے کالہجہ ہوتا ہے اور سنا ہے کہ توبہ کرنے سے روح کی مرمت ہوجاتی ہے۔ عام آدمی کی ایک پہچان یہ بھی ہے کہ اس کی زندگی میں صرف تین موقعے ایسے آتے ہیں جب وہ تنہا ء سب کی نگاہوں کا مرکز ہوتا ہے ۔ عقیقہ ، نکاح اور تدفین

اپنا تبصرہ بھیجیں