سابق وزیراعظم انتہائی خوش، نواز شریف نے مریم نواز کو شاباش دے دی
لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے مریم نواز کو فون کر کے لاہور کے کامیاب جلسوں پر شاباش دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کامیاب جلسوں کے انعقاد پر پارٹی کارکنوں کی محنت کو بھی سراہا۔ نواز شریف نے جارحانہ خطابات پر مریم نواز کو مبارکباد بھی دی۔انہوں نے مریم نواز کو کل ہونے والے شیخوپورہ جلسے کے حوالے سے بھی اہم ہدایات دیں۔ مریم نواز نے حوصلہ افزائی پر پارٹیاں قائد اور اپنے والد کا شکریہ ادا کیا۔
Load/Hide Comments