سازش سے لائی گئی امپورٹڈ حکومت کی قیمت قوم بھگت رہی ہے، عمران خان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سازش سے لائی گئی امپورٹڈ حکومت کی قیمت قوم بھگت رہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ رجیم چینج کی سازش کے ذریعےلائی گئی امپورٹڈ حکومت کی قیمت قوم بھگت رہی ہے، یہ سازش تب کی گئی جب ہماری حکومت نے معیشت کو مستحکم کیا تھا۔
Load/Hide Comments