سورۃ الفاتحہ صرف 41بار پڑھنے سے کیا ہوتاہے


سورۃ الفاتحہ کے فضائل کچھ اس طرح سے یہ قرآن پاک کی عظیم ترین سورت ہے ۔ آپﷺ نے ارشاد فرمایا سورۃ الفاتحہ مجھے عرش کے نیچے سے عطاء کی گئی ایک مرتبہ حضرت جبرائیل ؑ بارگاہ رسالت میں حاضر تھے کہ انہوں نے اوپر کی طرف سے ایک آواز سنی سر اُٹھا کر دیکھا کہ یہ ایک فرشتہ ہے

جو زمین کی طرف پہلی مرتبہ اُترا ہے آج سے پہلے کبھی نہیں اُترا ۔اس نے سلام عرض کیا اور کہا کہ آپ کو دونوروں کی خوشخبری ہوجو آپ کو دیئے گئے ہیں اور آپ سے پہلے کسی کو نہیں دیئے گئے ۔سورۃ الفاتحہ اور سورۃ البقرہ کی آخری دو آیات اگر ان میں سے ایک بھی حرف پڑھیں گے تو اس کا ثواب ضرور دیا جائے گا۔

آپﷺ کا ارشاد مبارک ہے اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اس جیسی سورت نازل نہیں ہو ئی نہ تورات میں نہ انجیل میں نہ زبور اور نہ بقیہ قرآن میں ایک روایت میں آیا ہے کہ حضرت حسن بصری ؒ حضور اقدس ﷺ سے نقل کرتے ہیں جس نے سورۃ الفاتحہ کو پڑھا اس نے گویا تورات انجیل زبور ارو قرآن کریم کو پڑھا ۔ حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ آپﷺ نے ارشاد فرمایا سورۃ الفاتحہ تین مرتبہ پڑھنے کا ثواب دو مرتبہ قرآن پڑھنے کے برابر ہے ۔

صحابہ کرام ؓ نے سانپ بچھو کے کاٹے ہوؤں پر سورۃ الفاتحہ پڑھ کر دم کیا اور حضور اقدسﷺ نے اس کو جائز بھی رکھا ۔ طریقہ کار یہ ہے کہ ہر قسم کی بیماریوں کیلئے لاعلاج امراض سے نجات کیلئے پیچیدہ مسائل سے حل کیلئے سورۃ الفاتحہ کافی ہے ۔ اگر آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہے ڈاکٹروں نے جواب دیا کسی بھی عامل کے پاس جارہے ہیں

آرام نہیں آرہا اور لاعلاج امراض کیلئے آج جو عمل ذکر کررہے ہیں وہ انشاء اللہ تمام مسائل کیلئے کافی ہوجائیگا ۔ اس کے علاوہ حضوراقدسﷺ نے فرمایایہ اسم اعظم ہے ۔آپ نے سورۃ الفاتحہ کو 41مرتبہ روزانہ پڑھنا ہے اس طرح سے پڑھنا ہے کہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے م کو الحمداللہ کے ساتھ ملا کر اکتالیس مرتبہ روزانہ چالیس دن تک پڑھنی ہے ۔

چالیس دن کے اندر اندر جو بھی مسائل ہوں گے یہ انشاء اللہ حل ہوں گے ۔ یہ آپ نے فجر کی نماز کے بعد سنتوں کو پڑھ کر درمیان میں جب انسان تھوڑا سا وقفہ ہوتا ہے اگر جماعت کیساتھ نماز پڑھتے ہیں اسکے بعد عمل کریں کسی پانی پر دم کرکے پی لیں اور اگر کوئی حاجت ہوگی تو ہاتھ اُٹھا کر دعا مانگیں گے تو اللہ تعالیٰ وہ حاجت وپریشانی دور فرمائے گا۔آپ نے اس عمل سے پہلے گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی بھی پڑھ لینا ہے ۔ تاکہ آپ کا عمل پختہ ہوجائے

اپنا تبصرہ بھیجیں