شادی ہونے کے بعد بیوی کےجسم میں سب سے پہلی تبدیلی؟

قارئین اس تحریر میں ہم آپ کو بتائیں گے کے شادی کے بعد انسان کے خیالات کے ساتھ ساتھ اس کی جسمانی ساحت بھی بدل جاتی ہے مگر ایسا کیوں ہوتا ہے؟؟

کہتے ہیں کہ شادی کا لڈو جو کھائے وہ بھی پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے مگر ایک پرمسرت تعلق آپ کو موٹاپے کا شکار بھی بنا سکتا ہے۔

یہ دعویٰ اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ گلاسکو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے کا جسمانی وزن بڑھنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی کے ایک سال بعد جوڑے کے جسمانی وزن میں اوسطاً دو سے ڈھائی کلو گرام وزن بڑھ سکتا ہے جبکہ جن لوگوں پر چربی زیادہ جلدی بڑھتی ہے، وہ تین ماہ کے دوران ہی دو کلو اضافی وزن کے مالک بن جاتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق اس کی اصل وجہ شادی کے بعد کھانے کی مقدار میں اضافہ ہوجانا ہے، جبکہ نوبیاہتا جوڑے جسمانی طور پر زیادہ سرگرم نہیں رہتے یا ورزش سے دور ہونے لگتے ہیں، جس کی وجہ سے جسمانی وزن بڑھنے لگتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ شادی کے بعد لوگوں کو اپنے جسمانی وزن پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ موٹاپے کا شکار ہونا خود اعتمادی کو نقصان پہنچاتا ہے جبکہ شریک حیات سے تعلق بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں