شراب میں مچھلی اور نمک ملانے سے شراب حلال ہو جاتی ہے

شراب میں مچھلی اور نمک ڈالنے سے شراب کی ہیئت تبدیل ہونے سے حلال ہونے کے معاملہ پر جے یو آئی کے رکن اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی ایوان میں پھٹ پڑے اور کہاہے کہ میرے بیان کو گھما پھرا کر پیش کیا گیا ۔

بدھ کو رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی نے متعلقہ صحافی کے خلاف تحریک استحقاق لانے کااعلان کردیا اور کہاکہ ایک اینکر نے میری بات کو گھما پھرا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہاکہ میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، میرا استحقاق مجروح ہوا ہے استحقاق پیش کرتا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ شراب حرام ہے یہ بات قرآن میں بھی واضح ہے،میں نے کہا اگر کسی چیز کی شکل تبدیل ہوجائے تو اس کے شرعی احکامات تبدیل ہوجاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر شراب میں نمک اور مچھلی ڈال دیں اور وہ سرکہ بن جائے اور اس کی ہیئت تبدیل ہوجانے سے اس کے شرعی احکامات بھی تبدیل ہوجائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں