شیخوپورہ میں لڑکی کو والدین کے سامنے اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنا دیا گیا


شیخوپورہ (این این آئی)شیخو پورہ کے علاقے بھکھی میں 3 ڈاکوئوں نے والدین کے سامنے لڑکی سے مبینہ اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بناڈالا شیخو پورہ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے ڈکیتی اور اجتماعی عصمت دری کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہوئے۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سب گھر والوں کو کمرے میں بند کر دیا اور لڑکی کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق وہ اس واقع کی ہر اینگل سے تفشیش کر رہے ہیں اور جلدی ہی تفشیشی رپورٹ عدالت میں پیش کر دیں گے۔ متاثرہ لڑکی کے ماں باپ کا کہنا ہے کہ پولیس ان کے ساتھ تعاون کر رہی ہے اور وہ پولیس کے رویے سے مطمئن ہیں۔

برائے مہربانی میں کمنٹس میں ہمیں بتائیں کہ پاکستان میں اجتمائی عصمت دری کے واقعات میں اضافے کی کیا وجہ ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں