شیخ سعادی کی باتیں
شیخ سعادی کی باتیں اس سے تو خاموشی بہتر ہے کہ کسی کو دل کی بات کہہ کر پھر اس سے کہا جائے کہ کسی سے نہ کہنا! میں رب سے ڈرتا ہوں اور رب کے بعد اس شخص سے ڈرتا ہوں جو رب سے نہیں ڈرتا جب تک تم اپنی خودی کے احساس میں سرمست ہو تم کسی باکمال کے کمالات کی کیا قدر کر سکتے ہو! کمزوروں پر رحم نہ کھانے والا طاقتوروں سے مار کھاتا ہے!
اگر چاہتے ہو کہ تمھارا نام باقی رہے تو اپنے بچوں کو اچھے اخلاق سکھاؤ نصیحت اگرچہ ناخوشگوار ہوتی ہے لیکن اس کا انجام خوشگوار ہوتا ہے جو تیرے سامنے اوروں کی برائی کرتا ہے وہ اوروں کے سامنے تیری بھی برائی کرتا ہے موتی اگر کیچڑ میں بھی گر جائے تو بھی قیمتی ہے اور گرد اگر آسمان پر بھی چڑ جائے تو بھی بے قیمت ہے
رزق کی کمی اور زیارتی دونوں ہی برائی کی طرف لے جاتی ہیں جو شخص بچپن میں تمیز نہیں سیکھتا بڑا ہو کر بھی نہیں سیکھتا مطالعہ غم اور اداسی کا بہترین علاج ہے نادان ڈھول کی مانند ہوتا ہے بلند آواز ہوتا ہے لیکن اندر سے خالی ہوتا ہے۔ تو نیک ہو اور لوگ تجھے برا کہیں اس سے بہتر ہے تو برا ہو اور لوگ تجھے نیک کہیں۔