عامر خان کی سالگرہ پر کیک ہی نہیں بریانی کی 2 دیگیں بھی بنواتا ہوں ۔۔ 14 سال سے بھارتی اداکار عامر خان کا جنم دن منانے والا معذور پاکستانی لڑکا
فلمی اداکاروں کی اداکاری سے بہت سے لوگ متاثر ہوتے ہیں اور پھر ان کو پسند کرنےلگتے ہیں۔ ان کی ہر چیز، ان کی پسند نا پسند سے متعلق ہر بات یاد رکھتے ہیں اور ان کی ہر آنے والی فلم یا ڈرامے کی خبر رکھتے ہیں کہ کب کون سا ڈرامہ یا فلم سینیما کی زینت بنے گی اور یہ دیکھیں گے۔ یہ تو ایک مداح کی بات ہے جو اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں جان پہچان رکھتا ہے۔ لیکن آج آپ کو بتاتے ہیں ایک ایسے مداح کے بارے میں جو اپنے پسندیدہ اداکار کی سالگرہ کو ہر سال بہت دھوم دھام سے مناتا ہے۔
صوبہ سندھ میں خیرپور میرس کے علاقے فیض گنج کے عامر لکھوجو بالی ووڈ کے اداکار عامر خان کی سالگرہ پچھلے 14 سالوں سے منا رہا ہے۔ اس دن یہ نہ صرف کیک اور بسکٹ بلکہ بریانی کی 2 دیگیں بھی بنواتا ہے۔ یہ ایک معذور نوجوان ہے۔ یہ خود بازار سے سالگرہ کا سامان خرید کر نہیں لے جاتا بلکہ اپنے بھائی کو کہتا ہے کہ وہ تمام تر شاپنگ کریں۔https://www.facebook.com/plugins/video.php?height=314&href=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2FIndyUrdu%2Fvideos%2F648065662968700%2F&show_text=false&width=560&t=0
نجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں اس نے کہا کہ میں اپنی سالگرہ بھی اتنی تیاری سے نہیں مناتا جتنا میں عامر خان کی سالگرہ کے لیے کرتا ہوں۔ عامر خان کا جنم دن پہلی بار میں نے 2008 میں منایا تھا اس وقت ان کی فلم گجنی بھی ریلیز نہیں ہوئی تھی۔ ہم جنم دن پر دو عدد کیک لاتے ہیں جن کے اوپر سندھی اور اردو زبان میں عامر خان کو جنم دن مبارک لکھا ہوتا ہے۔
میری خواہش ہے کہ میرے جیسے جو معذور لوگ ہیں ان کی قدر کی جائے۔ ان کے ماں باپ سے میں کہنا چاہتا ہوں کہ ان کے ساتھ بیٹھ کر ان کے مطالبات سنیں۔ ان کی دل کی بات سنیں۔ ان کو بھی الله نے دل دیا ہے۔ مجھے عامر خان کی فلم فنا سب سے زیادہ پسند ہے اور ان کا ایک ڈائیلاگ: ” زندگی جینے کے 2 طریقے ہیں، جو ہورہا ہے وہ ہونے دو یا برداشت کرو۔ ”