عامل نے جن نکالنے کے لیے لڑکی کو……

قارئین آپ کو انتہائی افسوس ناک خبر سے آگاہ کریں کے ایک جعلی عامل نے جرمنی میں جن نکالنے کے لیے لڑکی کو نمک ملا پانی پلا کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ خبر کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پیش آیا ہے۔

جن نکالنے والے اس شخص اور مقتولہ کی فیملی کا تعلق لبنان سے ہے۔ پولیس نے اس عامل اوراس لڑکی کے شوہر سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ عدالت میں اس 22سالہ لڑکی کا نام نسیمہ ایم بتایا گیا ہے۔ نسیمہ ایم کی شادی کو چند سال گزر چکے تھے

تاہم وہ اب تک ماں نہیں بن سکی تھی جس پر اس کا شوہر اور فیملی کے دو دیگر لوگ اسے ملزم کے پاس لے کر گئے۔ عامل نے ان لوگوں کو بتایا کہ اس لڑکی پر آسیب ہے جو اسے حاملہ ہونے سے روک رہا ہے۔

چنانچہ فیملی کے کہنے پر عامل نے جن نکالنے کے لیے عملیات شروع کر دیئے۔ وہ مسلسل 7دن تک لڑکی پر عمل کرتا رہا اور اسے روزانہ آدھا لیٹر پانی پلاتا رہا جس میں درجنوں گرام نمک ملا ہوتا تھا۔ 7

ویں دن اتنے زیادہ نمک والا پانی پینے سے لڑکی کی حالت غیر ہو گئی اور وہ بے ہوش ہو کر گر گئی۔ اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں چند گھنٹے بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔

ڈاکٹروں کے مطابق یہ پانی پینے سے مقتولہ کا دل، گردے اور دماغ شدید متاثر ہوئے تھے، جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔ ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں