عمران خان کے دور حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی اس کا 70 فیصد حصہ بنی گالہ گیا ،روزانہ کتنے لاکھ اکائونٹس میں آتے تھے، الزامات کی نئی بوچھاڑ
عمران خان کے دور حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی اس کا 70 فیصد حصہ بنی گالہ گیا ،روزانہ کتنے لاکھ اکائونٹس میں آتے تھے، الزامات کی نئی بوچھاڑ
لاہور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ عمران خان وائٹ کالر کرائم کرتے رہے،
خود پیچھے رہے اور اپنے ساتھ کے لوگوں سے کرپشن کروائی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں جتنی
کرپشن ہوئی اس کا 70 فیصد حصہ بنی گالہ گیا اور 30 فیصد باقیوں کی جیبوں میں گیا۔عظمیٰ کاردار نے کہا کہ
بشریٰ بی بی کوئی نہ کوئی ناجائز کام کروانے کیلئے خان صاحب سے فائلیں سائن کرواتی رہیں، پوسٹنگز اور ٹرانسفرز میں
10 لاکھ روزانہ ان کے اکائونٹس میں جاتے تھے۔پی ٹی آئی کی منحرف رہنما نے کہا کہ جلد طاہر خورشید اور فرح گوگی وعدہ معاف گواہان بنیں گے
کیونکہ اپنی جان سب کو پیاری ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ خان صاحب اور جہانگیر ترین کے درمیان مسائل کی وجہ بھی بشریٰ بی بی ہیں۔ عمران خان کے موبائل فونز بھی بشریٰ بی بی کے کنٹرول میں ہیں۔