فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری

لاہور( این این آئی)صوبائی وزراء ملک محمد احمد خان اور عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے جب عمران خان کی کرپشن کی بات ہوتی ہے تو قومی سلامتی کے ادارے کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی جاتی ہے ، سابقہ حکومت میں کوئی بھی واردات 50کروڑ سے کم کی نہیں کی گئی ، فرح گوگی ، احسن جمیل اوربشری مانیکا ٹرائیکا کے سربراہ عمران خان ہیں کرپشن کا سارا پیسہ ان تک جاتا تھا

،فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کر رہے ہیں ، فرح گوگی اور احسن جمیل گجر ایک گھنٹے میں وعدہ معاف گواہ بن جائیں گے ، آنے والے دنوں میں گھیرا تنگ کر رہے ہیں ،فرح گوگی اوربشری مانیکا کے خلاف بہت کیسز ہیں ،جس دن فرح گوگی آ گئی بشری بی بی بھی گرفتار ہوجائے گی،پنجاب میں جتنے گھپلے کئے ہیں ایک ایک قصہ سامنے آئے گا،ابھی سابقہ خاتون اول گھریلو خاتون ہیں اور غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہی ہے اگر یہ سیاسی خاتون ہوتیں تو ایٹم بن چلا دیتیں،عمران خان آپ جو کر رہے ہیں پاکستان کا برا کر رہے ہیں،پاکستان کی سیاست کا برا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 90شاہراہ قائد اعظم پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور ملک محمد احمد خان نے کہا کہ عمران خان تین سال تک تواتر کے ساتھ قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ کے حوالے سے کیا کہتے رہے ، ایک پیج پر ہیں کی باتیں کی جاتی رہیں۔ جب تک ان کی حکومت قائم رکھنے میں کسی نہ کسی طرح مدد کی گئی جس کا اعتراف بھی کیا جا چکا ہے تب تک سب محب وطن تھے اور جب وہ غیر جانبدار ہو گئے تو ان کے خلاف ہر زہ سرائی شروع کر دی گئی ۔ عمران خان نے نیوٹرل ہونے کو گالی کے طور پر پیش کیا ۔یہ واحد آدمی ہے جو کہتا ہے کہ میں امر بالمعروف اور باقی سب عنی عن المنکر کی کیٹگری میں کھڑے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ جب عمران خان نے دیکھا کہ میری حکومت ختم ہو رہی ہے تو منصوبے سے فیصلہ کیا گیا کہ ایک ایسا بیانیہ چاہیے جس کو لے میں باہر نکلوں اور عوام کے پاس جائوں کہ مجھے اس لئے نکالا گیا ہے ،میرے خلاف سازش کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں