لگاتار بڑھتے جسم نے شادی کا لال جوڑا پہننے نہیں دیا ۔۔ جانیے 400 کلو وزنی اس عورت کو کیسی بیماری ہے جس نے اسے بوجھ بنا دیا؟

لگاتار بڑھتے جسم نے شادی کا لال جوڑا پہننے نہیں دیا ۔۔ جانیے 400 کلو وزنی اس عورت کو کیسی بیماری ہے جس نے اسے بوجھ بنا دیا؟

image

انسان کی زندگی میں جو بھی ہوتا ہے اللہ پاک کی مرضی سے ہی ہوتا ہے مگر کسی کو اللہ پاک اتنا م مجبور نا کر دے کہ اانسان اپنے آپ سے ہی تنگ آ جائے۔ یہاں یہ بات اس لیے کی گئی ہے۔

کیونکہ آج ہم آپکو ایک ایسی خاتون سے ملوانے جا رہی ہیں جو کہ کئی سالوں سے خطرناک بیماری کی وجہ سے بس بیٹھی ہوئی ہے اور وزن خطرناک حد تک بڑھ بھی گیا ہے۔آئیے جانتے ہیں۔

اس خاتون کا نام صائمہ ہے اور یہ فیصل آباد کی رہائشی ہیں بقول انکے کہ انہیں جب یہ 20 ،22 سال کی تھیں تو انہیں پیٹ میں تکلیف ہوئی اور پھر جب چیک اپ کروایا گیا تو پیٹ میں رسولی نکلی۔ سب گھر والے حیران رہ گئے اور پھر 2 مرتبہ اس بیماری کو ختم کرنے کیلئے آپریشن کروایا مگر کچھ زیادہ فائدہ نا ہوا۔

اور اب میری یہ حالت ہے کہ خود اٹھ کر باتھ روم تک نہیں جا سکتی، کھاتی پیتی بھی زیادہ نہیں ہوں لیکن پھر بھی وزن دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اب پورا جسم یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے لکڑی کا ہو گیا ہے۔

اب تو فیصل آباد کی صائمہ کو دیکھ کر ترس آتا ہے کہ کیسے بڑھتے وزن نے شادی بھی نہیں ہونے دی اور صرف 35 سال کی عمر میں اسے بوڑھا کر دیا۔ مزید یہ کہ اب پورے جسم میں درد ہونا بھی شروع ہو گیا ہے۔

جب تک دوا نا کھاؤں تب تک سکون نہیں آتا اور ایک وقت کی دوا بھی 100 روپے کی آتی ہے ۔ اس کے علاوہ والد خود شوگر کے مریض ہیں اور بھائی مزدوری کرتے ہیں تو کیسے ممکن ہے کہ وہ میرے علاج کے اخراجات برداشت کریں۔

اب تو بس کسی مسیحا سے درخواست ہے کہ میری مدد کریں تاکہ میں بھی دوسرے لوگوں کی طرح چل پھر سکوں اور زندگی جی سکوں۔

واضح رہے کہ اس خبر سے متعلقہ معلومات میرا پاکستان نامی ایک یوٹیوب چینل سے اخذ کی گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں