مایوسی نہیں
ایک شخص راستہ چل رہا تھا۔اچانک اس نے محسوس کیا کہ اس کے آگے ایک کھائی ہے۔جس نے اس کے راستہ کو بند کردیا ہے۔اچانک اسکو محسوس ہوا کہ اب شاید اس کے لئے آگے بڑھنا ممکن نہیں۔تھوڑی دیر بعد ٹھہر کر اس نے سوچا ۔اس کی سمجھ میں آیا کہ اگر وہ چند قدم پیچھے چلا جائے تو عین ممکن ہے کہ اس کو دوسرا متبادل راستہ مل جائے۔اس نے ایسا ہی کیا۔وہ کچھ دور پیچھے چلا تھا کہ اس کو ایک اور راستہ مل گیا۔اس نے اس راستہ کو پکڑ لیا اور اس پر چلتا ہوا آگے نکل گیا۔
ایک راستہ آپ کوبند نظر آئے تو اآپ مایوس نہ ہوں۔اس دنیامیں ہر طرف راستے کھلے ہوئے ہیں۔ آپ اپنی قوتوں اور صلاحتیوں کو کام میں لاکر اس دوسری جانب سے اپنی منزل کو پہنچ سکتے ہیں۔
اس دنیا میں راستہ صرف اس انسان کے لئے بند ہے جو رکاوٹ کو جانے اور مکان کو نہ جانے، امکان کو جاننے والے کے لئے اس دنیا میں کبھی کوئی راستہ بند نہیں ہوتا۔
تاریخ میں بے شمار ایسی مثالیں موجود ہیں کہ ایک آدمی کو اپنے راستہ میں رکاوٹ پیش آئی یا کسی وجہ سے اس کا راستہ بند ہوگیا مگر وہ ہمت نہیں ہارا، اس نے اپنی عقل کو استعمال کیا۔اس نے دوسروں کے تجربات سے فائدہ اُٹھایا۔اس نے لوگوں سے مشوروہ کیا نتیجہ یہ ہوا کہ اس نے اپنی مشکل کا حل دریافت کرلیا۔اس نے اپنے لیے ایک اور کھلا ہوا راستہ دریافت کرلیا جس پر چل کروہ اپنا سفر جاری رکھ سکے اور آخر کار کامیابی کی منزل تک پہنچ جائے۔