مجھے ڈاکٹرز نے کہا کہ آپ کا بچنا مشکل ہے ۔۔ کینسر سے لڑنے والی اداکارہ سونالی باندرے نے اکیلے زندگی اور موت کی جنگ کیسے لڑ
بھارتی اداکارہ سونالی باندرے اپنی خوبصورت اداؤں اور منفرد اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن اداکارہ کی زندگی مکمل طور پر تبدیل ہو کر رہی گئی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
46 سالہ اداکارہ سونالی باندرے 2018 میں میٹا اسٹیٹک کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئیں تھیں۔ اداکارہ کینسر کی تشخیص کے بعد علاج کے لیے نیو یارک چلی گئی تھیں تاہم دسمبر 2018 میں وہ علاج کے بعد واپس آگئی تھیں۔
اداکارہ کینسر سے متعلق کئی مرتبہ اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کر چکی ہیں چونکہ سونالی خود بھی کینسر میں مبتلا ہو چکی ہیں اسی لیے وہ اس پوری صورتحال کو محسوس کر کے کچھ کہتی ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے مجھے کہا تھا کہ آپ کے کینسر سے بچنے کے چانس صرف 30فیصد ہے۔ یہ سن کر اداکارہ ایک لمحے کو سہم گئی تھیں۔
کینسر کے بارے میں پہلی بار خبر سن کر اداکارہ اس حد تک افسردہ ہوئی تھیں کہ تنہائی کو اپنا دوست بنا لیا تھا، مگر اس سب میں ان کی فیملی نے انہیں سپورٹ کیا اور افسردگی کے ماحول سے نکالا۔
سونالی بتاتی ہیں کہ کینسر سے لڑنے میں میرے ڈاکٹرز نے میرا بہت ساتھ دیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پوسٹ میں سونالی باندرے اپنی یادوں کو شئیر کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ “وقت کیسے اڑتا ہے … آج جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو مجھے طاقت نظر آتی ہے ، مجھے کمزوری نظر آتی ہے لیکن سب سے اہم بات یہ ہےمیری کینسر کے بعد کی زندگی کی وضاحت ک “سی” لفظ نہیں کرے گا، آپ کی زندگی وہی ہے جس کا آپ انتخاب کرتے ہو۔
جبکہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر کینسر سروائیور کے عالمی دن کی مناسبت سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ “آپ کا سفر مشکل سے گزرنے والا ہے لیکن امید کے ساتھ اس سے لڑنے کی کوشش کریں۔”
واضح رہے بھارتی اداکارہ سونالی باندرے کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں، جبکہ اداکار سلمان خان کے ساتھ ” ہم ساتھ ساتھ ہیں” میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔