محکمہ موسمیات کی مسلسل4دن تک بارش کی پیشگوئی
لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے شدید گرمی اور حبس کے موسم میں شہریوں کو بارش کی نوید سنادی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ 10 جولائی سے 13 جولائی تک شہر میں بارش کا امکان ہے جبکہ گزشتہ روز گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ فضائی آلودگی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ منگل کے روز شہر کے ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 153 ریکارڈ کی گئی۔
Load/Hide Comments