مرنے کے بعد بھی دوستی نہیں چھوڑی ۔۔ سچے دوستوں نے دوست کی قبر پر قرآن خوانی کرنا شروع کر دی, مناظر دیکھ کر سب کے آنسوں آ گئے
دنیا میں جب انسان آتا ہے تو گھر والوں کے بعد جو سب سے اہم رشتہ اس کا بنتا ہے وہ دوست کا ہوتا ہے، جو کہ آخری وقت تک ساتھ نبھاتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام زندگی کے اس پہلو کے بارے میں بتائے گی، جو دوستی کو اجاگر کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک تصویر کافی وائرل ہے جس میں کچھ نوجوان ایک قبر کے آس پاس بیٹھے قرآن خوانی کر رہے ہیں، یہ نوجوان اس مرحوم کے دوست احباب معلوم ہو رہے ہیں۔
دوست زندگی میں اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ جب کوئی نہیں ہوتا ہے تو یہی دوست ہوتا ہے جو ایک انسان کو سہارا دیتا ہے۔ جب گھر سے تنگ ایک شخص سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر نکلتا ہے تو اس کا دوسرا گھر دوستوں کی سنگت ہوتا ہے، جہاں وہ اپنے دکھ درد کو شئیر کرتا ہے۔
اس تصویر میں بھی ایک ایسا جذباتی احساس چھپا ہے، جسے وہ لوگ بخوبی محسوس کر سکتے ہیں، جن کے دوست ہیں۔ سارے دوست مرحوم کی قبر پر بیٹھے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں، حالانکہ عام خیال ہوتا ہے کہ دوستی صرف دنیا کی حد تک ہوتی ہے۔
جب آپ مر جاؤ، تو کیا دوست کیا دشمن۔ لیکن ایک سچا دوست ہمیشہ اپنے جگری یار کو اکیلا نہیں چھوڑتا ہے، اگرچہ دوست قبر میں ہے، لیکن اس کے ساتھی قرآن خوانی کر کے اس بات کا یقین دلا رہے ہیں، کہ اب بھی سنگت اسی طرح قائم ہے جس میں تجھے سکون ملے وہی سنگت ہم اپنائیں گے۔
ظاہر ہے مرنے کے بعد مردے کے لیے سب سے اچھا عمل یہی ہوتا ہے کہ پڑھ پڑھ کر بخشا جائے، ایسے دوست بھی خوشقسمت ہوتے ہیں جنہیں ایسے دوست ملے ہیں۔
آپ بھی کمنٹ میں اپنے بہترین دوست کو ٹیگ کریں اور اسے بتائیں کہ آپ کی زندگی میں وہ کتنی اہمیت رکھتا ہے۔