مشہور و معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال کر گئے

مشہورو معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر و پروفیسر طاہر شمسی نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔

انکا علاج گزشتہ جمعرات سے نجی اسپتال میں جاری تھا۔ اب انکے اہل خانہ نے بھی انکے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

انہیں برین ہمبرج ہوا تھا جس کے بعد انہیں آغا خان اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ ان کی نمازہ جنازہ آج بعد نماز ظہر ٹیپو سلطان روڈ پر ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر طاہر شمسی کا شمار پاکستان کے مشہورو معروف ماہر امراض خون میں ہوتا تھا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر شمسی میاں محمد نواز شریف کے لاہور میں دوران علاج حکومتی میڈیکل بورڈ کے ممبر بھی رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں