معروف اداکار مسعود اختر انتقال کرگئے

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف لیجنڈری اداکار مسعود اختر انتقال کر گئے ہیں۔ ان کا انتقال پھیھپڑوں کے کینسر کے باعث ہوا۔ 5 ماہ قبل ان کا بیٹا بھی اسی مرض میں انتقال کر گیا تھا۔ نجی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ مسعود کی طبیعت شدید خراب ہونے پر ان کو جمعے کے روز گنگا رام ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا یہ کئی دنوں سے کھانا پینا چھوڑ چکے تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر لاہور کے گلشنِ راوی میں ادا کی جائے گی۔

1 ماہ قبل ان کی اہلیہ نے بتایا تھا کہ مسعود اپنے اکلوتے بیٹے سے بہت محبت کرتے تھے اور جب سے وہ دنیا سے گیا ہے یہ ڈپریشن کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان کو ہر وقت صرف صاحبزادے کی یاد ستاتی رہتی ہے۔ واضح رہے کہ اداکار مسعود اختر نے 5 ستمبر 1940ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے۔ 1960ء میں فن کارانہ زندگی کا آغاز کیا اور جلد ہی اسٹیج کے مشہور اداکاروں میں شمار ہونے لگے۔ ان کے فن کو نکھارنے میں نذیر ضیغم نے بڑا نمایاں کردار ادا کیا۔ ٹیلی وژن کے متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا، چند فلمیں بھی کریڈٹ پر ہیں۔حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں