موچی کا کام چھوٹا نہیں ہوتا، اسی سے ماہانہ 8 لاکھ روپے کماتی ہوں ۔۔ پاکستان کی یہ پہلی موچی لڑکی کون ہے

یں موچی ہوں، دنیا میں کئی طرح کے کام ہوتے ہیں مگر ہم کام کو کرنے سے پہلے یہ سوچتے ہیں کہ یہ میں کروں گا تو اچھا لگے کا بھی یا نہیں، مگر لاہور میں ایک ایسی بھی لڑکی پائی جاتی ہے جس کے پاس اعلیٰ ڈگری ہے لیکن یہ پھر بھی موچیوں کا کام کرتی ہے۔

اس لڑکی کا نام آلائنہ ہے جو اپنے والد کے کام کو آگے بڑھا رہی ہے اور کہتی ہے کہ میں نے سوشل سائنس میں تعلیم حاصل کر رکھی ہے مگر بہت سی جگہ نوکریوں حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن نوکری نہیں ملی تو والد صاحب نے کہا کہ بیٹا تم میرا والا کام کیوں نہیں کرتی جس پر میں حیران ہوئی اور سوچا کہ ابوکیا کہہ رہے ہیں؟

مزید یہ کہ کچھ دنوں بعد میں نے یہی کام شروع کر دیا تو میری سہیلیوں نے مجھے کہا کہ یہ تم کیا کر رہی ہو مگر اب اللہ پاک کا شکر ہے کہ میں ماہانہ 7 سے 8 لاکھ روپے کما لیتی ہوں ۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ میرے والد صاحب اتنا کما نہیں پاتے تھے مگر لوگوں کے پھٹے پرانے جوتے سینا ارو نئے جوتے بنانا یہ سب میں نے کام شروع کیا ۔

تو اللہ نے میرا ہاتھ پکڑ لیا آج میرا اپنا گھر ہے ، میرے پاس ایک بہترین کار ہے ۔ جس پر میں اس رب کریم کی بہت شکر گزار ہوں ۔ سید زین باسط نامی ویب چینل کے مطابق موچی آلائنہ نے کہا کہ مجھے تو کوئی بھی تنگ نہیں کرتا بلکہ میرے پاس صرف لاہور سے ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر حصوں سے آرڈر آتے ہیں جنہیں اب تو میں پورا بھی نہیں کر پاتی تو میں نے اب اپنی ٹیم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہی نہیں بلکہ میں ٹرک ڈرائیوروں ، بڑوں اور بچوں کیلئے خصوصی ڈیزائنز کی پشاوری چپل بناتی ہوں۔ یہی نہیں اب کام اتنا بڑھ گیا ہے کہ صرف یہ دکان ہی نہیں بلکہ میں نے چھت پر ایک اسٹور بھی بنا رکھا ہے جس میں بک ہوئے آرڈرز کو پہلے س بنا کر رکھ دیتی ہوں تا کہ جب وہ آئیں لینے کیلئے تو میں انکو جلد سے جلد دے دوں بنا کسی دیر کے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں