میرا بیٹا مجھ سے مل کر بھی نہیں گیا تھا ۔۔ سانحہ مری میں انتقال کرنیوالے لاہور کے رہائشی کی دل دُکھا دینے والی ویڈیو
2 روز قبل سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کا درد کوئی نہیں سمجھ سکتا ہے۔ان کے پیارے گئے تو سیر کرنے تھے لیکن موت ان کے نصیب میں لکھ دی گئی تھی۔
اب انہیں جاں بحق ہونے والوں کی مری کی برفباری میں انجوائے کرنے کی ویڈیوز اور سیلفیز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن کو دیکھ کر کسی کا بھی دل غمزدہ ہوجائے کیونکہ وہ ان کی زندگی کی آخری تصاویر اور ویڈیوز تھیں۔
سانحہ مری میں ہلاک ہونے والے لاہور کے ظفر کی برف باری انجوائے کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ان کے لواحقین آج بھی غم سے نڈھال ہیں۔ ظفر کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج تیسرہ دن ہوگیا، میرا بیٹا مجھ سے مل کر بھی نہیں گیا۔ مجھ سے ایک بار مل کر جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ نہ اس کے آنے کی کوئی خبر ملی اور نہ جانے۔ اور اب میرے بیٹے کی موت کی خبر سامنے آرہی ہے۔
48 سالہ طفر کی بہن نے بتایا کہ ان کے بھائی کے تین بچے ہیں۔ ان کی بہن نے بتایا کہ بھائی اپنے دفتر کے دوستوں کے ساتھ مری کی سیر کو گئے تھے۔
خیال رہے کہ مری میں جاں بحق ہونے والوں کی موت سردی سے نہیں بلکہ کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے باعث ہوئی تھی۔