میری اہلیہ کو دھمکی دی گئی ہے مگر ۔۔ آسٹریلوی کھلاڑی کو بھارتی شہری نے کیا دھمکی دی؟ جانیے بھارتیوں کا پلان کس طرح ناکام ہوا
جب کبھی پاکستان میں خوشی کا موقع ہوتا ہے، پڑوس میں موجود بھارت سے ایک ایسی بدبو آنا شروع ہوجاتی ہے جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ہمسایہ کو خوشی برداشت نہیں ہو رہی ہے۔
ایک بار پھر بھارت نے خطرناک چال چلنے کی کوشش کی مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک خبر سامنے آئی جس کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئی آسٹریلوی ٹیم کو دھمکیاں دی گئی ہیں۔ لیکن ساتھ ہی یہ بتایا جا رہا تھا کہ معاملہ انڈر کنٹرول ہے۔
دھمکی آمیر پوسٹ انسٹاگرام پر شئیر کی گیا تھا، بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ دھمکی آمیز پوسٹ آسٹریلوی کھلاڑی کی اہلیہ کو کیا گیا تھا، جس کے بعد پاکستان اور آسٹریلوی بورڈز اور ایجنسیز نے تحقیقات شروع کر دی تھی، اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہو گیا تھا۔
اس پوسٹ میں آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی تھی، دونوں ممالک کے اداروں کی تحقیقات کے بعد اس قسم کے پوسٹ کو سیکیورٹی خطرہ قرار نہیں دیا جا رہا ہے، البتہ آسٹریلوی بورڈ نے ٹیم کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے آسٹریلوی ٹیم نے ابھی نند کی گرفتاری کے دن چائے کے ساتھ تصاویر اپلوڈ کی تھیں اگرچہ ان پوسٹ کا سیاسی مقصد نہیں تھا مگر سوشل میڈیا پر دلچسپی کا باعث ضرور بن گئی تھیں۔
پاکستانی سیکیورٹی اداروں کا موقف:
پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے دھمکی آمیز پوسٹ کرنے والے شخص کے بارے میں معلومات شئیر کی گئی ہیں، جس کے مطابق مریدل تیواری نامی بھارتی شہری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ بھیجا تھا، اس شخص کا تعلق بھارتی ریاست گجرات سے ہے جبکہ یہ شخص یونی ورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ انرجی اسٹڈیز اتر کھنڈ سے گریجویٹ ہو چکا ہے۔
واضح رہے اس سے پہلے بھی بھارت انٹر نیشن ٹیمز کو پاکستان کا دورہ نہ کرنے پر پراپیگنڈہ کر چکا ہے، اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بھی ایسے ہی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئے تھے جس کی بنا پر ٹیم آدھے ادھورے میچز چھوڑ کر واپس وطن روانہ ہو گئے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی کچھ ایسی ہی دھکمیاں دی گئی تھیں۔
مگر اس بار صورتحال کچھ اس طرح سامنے آئی کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اس قسم کے دھمکی آمیز پوسٹ کو اہمیت ہی نہیں دی، دوسری جانب بیچ چوراہے میں ہی ہنڈیا پھوٹ گئی، جس کی وجہ سے ہمسایہ ملک کے لیے افسوس ناک صورتحال ضرور ہے۔