میری بچی کا علاج ٹھیک طرح نہیں کیا ۔۔ جانیئے اس بچی کے ساتھ ایسا کیا واقعہ پیش آیا کہ یہ دُنیا میں ہی نہ رہی
ڈینگی کے مرض میں مبتلا 13 سالہ بچی جویریہ کو والدین نے کراچی کے عثمان میموریل ہسپتال میں داخل کروایا۔ جہاں بچی کی طبیعت بتدریج سدھر رہی تھی۔
اس کی والدہ 2 دن مکمل اس کے ساتھ رہیں وہ بچی ٹھیک ہو رہی تھی۔ تھوڑی سی دیر کے لئے والدہ کمرے سے باہر گئیں۔ جوں ہی والدہ کمرے میں آئیں تو دیکھا کہ بچی کی طبیعت بگڑ چکی ہے اور ڈاکٹروں نے والدین کو بتائے بغیر بچی کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا اور خود غائب ہوگئے۔
جویریہ کے گھر والوں نے بچی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیں اور سارا سچ بتایا کہ اچانک بچی کو ہائی دوز دی گئی جس سے بچی جانبر نہ ہوسکی۔
لیکن یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ آج سے پہلے ایسے کئی کیسز سنے گئے ہیں جن میں ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے لوگ دنیا سے چلے گئے۔
Load/Hide Comments