نابالغ لڑکی نے باتھ روم میں بچے کو جنم دے کر۔..۔. ناقابل یقین کہانی

قارئین آپ کو انتہائی اہم حبر سے اگاہ کریں جو آپ کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں مغربی ورار میں ایک بلڈنگ کے نیچے سے نومولود بچے کی لاش ملی جس کے بارے میں علاقہ مکینوں نے

پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے تحقیقات کیں تو بچے کی ماں کے بارے میں کچھ نہ جان سکے کیونکہ عمارت میں تین حاملہ خواتین تھیں اور تینوں نے ہی ابھی تک بچے کو جنم نہیں دیا تھا۔

پولیس نے تحقیقات کو سائنسی بنیادوں پر آگے بڑھایا تو ایک گھر کی گرل پر خون کے نشانات مل گئے۔ پولیس نے گھر میں موجود 16 سالہ لڑکی سے تحقیقات کیں تو اس نے بچے کو باتھ روم میں جنم دے کر دوسری منزل سے نیچے پھینکنے کے جرم سے انکار کیا۔

بعد ازاں اسے گائنا کالوجسٹ کے پاس لے جایا گیا تو اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ بچہ اسی کا تھا۔ ڈیفنس کے بعد داتا دربار تھانے سے دو ملزمان فرار ہوگئے۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی کے ایک 22 سالہ لڑکے سے تعلقات تھے جس کے باعث وہ حاملہ ہوگئی۔ اس نے پکڑے جانے کے خوف سے نو مہینے تک ڈھیلے کپڑے پہن کر والدین سے اپنا حمل چھپائے رکھا اور جب بچے کو جنم دیا تو اسے نیچے پھینک کر قتل کردیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جب کہ 22 سالہ نوجوان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں