نوزائیدہ بچی کو کوئی تنہا چھوڑ گیا مگر کتوں نے جان بچا لی ۔۔ سخت سردی میں کتوں نے ننھی بچی کی جان کیسے بچائی؟ دل پگھلا دینے والا واقعہ

اکثر ایسا فلموں اور ڈراموں میں دیکھنے کو ملتا ہے کہ کسی معصوم نوزائیدہ بچہ/ بچی کو کسی جانور نے بچایا ہو لیکن اس بار ایسا حقیقت میں بھی منظر عام پر آچکا ہے۔

شدید ٹھنڈ میں ایک نوزائیدہ بچی کی جان کتوں نے محفوظ بنائی جس کے بعد یہ اسٹوری پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

بھارت کے چھتیس گڑھ گاؤں میں ایک عجیب و غریب نوعیت کا واقعہ پیش آیا جب ایک نوزائیدہ بچی کو کوئی کھیت میں بے آسرا چھوڑ گیا جس کے بعد حیران کن طور پر ایک کتیا اور اُس کے چھوٹے چھوٹے بچوں نے مکمل برہنہ بچی کے بدن سے اپنا جسم مس کر کے اسے سخت سردی میں حرارت پہنچائی۔

چھتیس گڑھ ریاست کے ضلع مونگیلی کے ایک گاؤں سریستال کے کھیت میں بے آسرا چھوڑی گئی اس بچی کے تن سے آنول نال کا ایک ٹکڑا بھی جڑا تھا۔ اسے آوارہ کتوں نے بھنبھوڑنے کی بجائے بچایا۔ صبح کو بچی کے رونے کے آواز وہاں موجود کسانوں کو تک پہنچی اور وہ بچی تک پہنچے جو زندہ تھی اور خوش قسمتی سے اس پر کوئی خراش تک نہ تھی۔

اس واقعے سے معلوم ہوتا ہے کہ قدرت کسی سے بھی کام کرواسکتی ہے۔ نوزائیدہ بچی کو کوئی انسان تو نہ سنبھال سکا مگر حیوانوں نے بچی کو اس طرح محفوظ رکھا کہ کسی کا بھی دل پگھل جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں