نہايت آسان گھریلو ٹوٹکا۔۔۔۔
خوبصورت دکھنا سب کا بنیادی حق ہے اور اس کے لیئے آپ بھی مختلف پراڈکٹس اور ٹپس کا استعمال کرتے رہتے ہیں تاکہ خود کو حسین اور جازب بنایا جاسکے۔ مگر جسم پر موجود غیر ضروری بال آپ کے حسن پر گرہن محسوس ہوتے ہیں۔ کیونکہ اس کی کچھ
وجوہات ہوتی ہیں۔
آج کل خواتین میں نا مناسب غذا، غیر متوازن ہارمونز، جسمانی کمزوری اور دیگر اندرونی مسائل کی وجہ سے غیر ضروری بال پیدا ہوتے ہیں اور اگر ان کو ویکسنگ اور تھریڈنگ سے صاف کیا جائے تو دن بہ دن ان کی جڑیں مضوط ہوتی جاتی ہیں
اور یہ مردوں کے بالوں کی طرح سخت ہو جاتے ہیں۔اگر آپ کو بھی یہی لگتا ہے کہ آپ کے بال دن بہ دن سخت ہورہے ہیں یا جسم پر بال بڑھتے جارہے ہیں خصوصاً چہرے اور ہاتھ پیروں پر تو اس کے لیئے بہتر یہ ہے کہ آپ ایسے گھریلو نسخوں کا استعمال شروع کردیں جن سے آپ کی جلد کو نہ کوئی نقصان ہو اور نہ کوئی سائیڈ افیکٹ۔
5 گھریلو ویکسنگ ٹپس:
چینی اور شہد ویکس:
چینی اور شہد دونوں ہی ہماری خوبصورتی کو بڑھانے والے خاص قدرتی اجزاء ہیں جو کسی بھی طرح استعمال کیئے جائیں آپ کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔
ایک گلاس پانی میں چینی کو اچھی طرح پکائیں اور اس میں ایک سے دو چمچ شہد ڈال دیں اور خوب پکائیں کہ ایک سخت سا مکسچر بن جائے اس کو نیم گرم ہونے پر غیر ضروری بالوں پر لگائیں اور دو سے چار منٹ بعد ہاتھ کی
مدد دے اتارنے کی کوشش کریں اس سے آپ کو جلد کھچتی ہوئی محسوس ہوگی اور زیادہ سے زیادہ بال زور سے کھینچنے میں خود ہی نکل آئیں گے اس طرح سے بالوں کی جڑیں بھی کمزور ہوجائیں گی اور نشوونما بھی کمزور ہوجائے گی۔
لیموں ویکس:
لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ غیر ضروری بالوں کو ہٹانے میں مدد دیتا ہے اس لیئے اگر آپ لیموں کے رس میں چینی اور شہد شامل کرکے بیس منٹ تک پکائیں اور ایک بازاری ویکس کی طرح سخت سا مکسچر تیار کرکے اپنی جلد پر لگائیں اور
سوکھنے پر اتار لیں تو یہ بالوں کو جڑ سے نکالنے میں مدد دے گا۔ اس کو لگانے کے بعد آپ ایک سخت سا پرانا کپڑا کاٹ کر جلد پر چپکائیں اور کچھ دیر بعد اس کو کھینچ لیں جیسے سٹرپ کو کھینچتے ہیں۔ اس سے جلد کی میل بھی صاف ہوجائے گی اور بال بھی نکل جائیں گے۔
بیسن ویکس:
بیسن جلد کو تازگی فراہم کرنے میں بڑا مفید سمجھا جاتا ہے۔ بیسن کو ہلدی اور دودھ میں مکس کرکے گاڑھا پیسٹ بنائیں اور اس کو مطلوبہ جگہ پر لگالیں۔ او خشک ہونے کے بعد بالوں کی مخالف سمت میں انگلیوں کو گھمائیں ایسا کرنے سے بال جھڑ جائیں گے اور ویکس کی تکلیف بھی کم ہوگی۔
پپیتا ویکس:
پپیتے میں ایسے انزائمز پائے جاتے ہیں جو آپ کی جلد پر موجود غیر ضروری بالوں کے فولیکلز کو ختم کرنے میں مفید ہیں۔ تھوڑے سے پپیتے کو کچل کر ایک پیسٹ بنائیں اور اس میں ہلدی شامل کرکے پیسٹ تیار کرلیں اس کو جلد پر لگائیں اور سوکھنے پر انگلیوں کی مدد سے ہٹائیں اور چہرہ سادے پانی سے دھو لیں۔
انڈے کی سفیدی:
انڈے کی سفیدی بالوں کو ختم کرنے میں مدد یتی ہے۔ اس کے لیئے آپ دو چمچ مکئی کا آٹا اور ایک انڈے کی سفیدی مکس کرکے گاڑھا سا پیسٹ بنائیں اور لگالیں۔ پھر انگلیوں کی مدد سے صاف کرلیں۔ اس طرح بالوں کی نشوونما بھی کم ہوگی اور زیادہ بال بھی نہیں آئیں گے