وزیراعظم عمران خان نے رشوت لینے پراے آئی جی حیدرآباد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا‎

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے اے آئی جی سندھ حیدرآباد ڈاکٹر جمیل احمد کیخلاف رشوت خوری پر کارروائی کی ہدات کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا ہے ۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے

کہ اے آئی جی ڈاکٹر جمیل نے مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے لاکھوں روپے رشوت لی۔ ڈاکٹر جمیل مالی و اخلاقی کرپشن میں ملوث ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی ہر ضلع سے ماہانہ پندرہ لاکھ رشوت لیتے ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ان کے بیٹے بھی لوگوں

کو بلیک میل کرتے ہیں۔ ان کے خلاف کاروائی کی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں