وزیراعظم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی
وزیراعظم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی
لاہور (این این آئی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنا اولین ترجیح ہے،دیوالیہ پن کا خطر ٹل گیا ہے،
گیس کے بروقت سودے نہ ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ کو خود مانیٹر کررہا ہوں۔ نجی ٹی وی سے
گفتگو کرتے ہوئے ملک کو بحرانوں سے نکالنا اولین ترجیح ہے،دیوالیہ پن کا خطر ٹل گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مشکل وقت میں ڈیپازٹ
پر چین کے شکر گزار ہیں ہمیں ہمیشہ چین کا شکر گزار رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم مشکل وقت سے نکل آئے ہیں اورد ن رات
محنت کر کے ملک کو خوشحال اور قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کو برباد کردیا،
پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی دھجیاں اڑائیں، گیس کے بروقت سودے نہ ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔
بجلی کی لوڈشیڈنگ کو خود مانیٹر کررہا ہوں۔ علاوہ ازیں وزیرا عظم شہباز شریف نے سلمان غنی کے گھر گئے اور ان سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی بھی کی۔