ویزلین سے کریں چہرے کے غیر ضروری بالوں کا صفایا بنا کسی تکلیف کے۔۔۔ تو ابھی آزمائیں اور نتائج سے فائدہ اٹھائیں

خواتین اپنے چہرے پر موجود بالوں کی وجہ سے بہت پریشان رہتی ہیں کیونکہ انہیں ہر ماہ ایک سے دو مرتبہ لازمی ویکس کروانا پڑتا ہے کیونکہ یہ بال ان کی خوبصورتی کو ماند کر دیتے ہیں۔ اور ہارمونل بیماریوں کا علاج بہت مہنگا ہوتا ہے جو سب کے لئے کروانا ممکن نہیں ہوتا، بہرحال آج وومن کارنر سے جانیں ویزلین کے ذریعے ویکس کرنے کا آسان طریقہ جو کرے ان بالوں کی جڑوں کو کمزور اور آپ کے چہرے کو حسین بنائے۔

ٹپ:

۰ ایک چمچ ویزلین میں چار چمچ آٹا، ایک چمچ میدہ اور انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح مکس کریں۔

۰ اس پیسٹ کو 20 منٹ کے لئے چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں۔

۰ اس کے بعد ایک ٹشو پیپر کو گلیسرین میں ڈپ کریں اور چہرے پر لگا لیں۔

۰ تھوڑی دیر تک ٹشو کو چہرے پر لگا رہنے دیں پھر بالوں کی مخالف سمت سے کھینچ کر اُتاریں۔

۰ لیجیئے ہوگیا آپ کا ویزلین ویکس۔

فائدہ:

اس ٹپ سے آپ کے بالوں کی جڑیں نہ صرف کمزور ہوں گی بلکہ ٹشو کے ساتھ نکلنے والے بال بھی جلدی نہیں آئیں گے۔

۰ آپ کی جلد پر کسی قسم کا کوئی نشان نہیں پڑے گا اور نہ ہی کوئی داغ دھبہ رہے گا۔

۰ جلد پر موجود ڈیڈ سکن سیلز بھی ختم ہو جائیں گے اور چہرہ روشن ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں