ٹرک حادثے میں باپ اور بیٹیاں چل بسیں ۔۔ شہر کراچی میں ایک اور حادثے نے تین زندگی کے چراغ بُجھا دیئے

شہر کراچی میں آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافہ ہورہا ہے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ اب ایک اور افسوسناک حادثہ کراچی میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار شخص اور اس کی دو بیٹیاں حادثے کا شکار ہوکر چل بسیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی کی شارعِ فیصل پر عوامی مرکز کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچیاں اور 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو اچانک حادثے کی نظر ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمے دار ٹرک ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر کے ٹرک تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں