ٹرک میں آگ لگ گئی تو ۔۔ ڈرائیور نے جلتے ٹرک کو ڈیم میں اتار دیا، پھر کیا ہوا؟ دیکھیے ویڈیو
سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں دلچسپ اور منفرد معلومات موجود ہوتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی واقعے کے بارے میں بتائیں گے۔
بھارت میں حیرت انگیز واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر تفریح کا باعث بھی بن جاتے ہیں۔
لیکن ممبئی کے علاقے پلگھار میں ایک ٹرک اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گیا جب اس ٹرک کو اس کا مالک خود ڈیم کے اندر لے جا رہا تھا۔
مبئی کے مسوان ڈیم میں مالک نے اس وقت ٹرک کو داخل کیا جب اسے محسوس ہوا کہ ٹرک میں غیر معمولی دھواں نکل رہا ہے۔
عام طور پر جب کبھی ٹرکوں میں سے دھواں نکلتا ہے تو یہی اخذ کیا جاتا ہے کہ ٹرک کا انجن دھواں زیادہ چھوڑ رہا ہے، مگر یہاں گنگا ہی الٹی بہہ رہی تھی، ٹرک کے ہر مقام سے دھواں نکل رہا تھا۔
دراصل اس ٹرک پر گھاس کے بڑے بڑے کاٹن لدے ہوئے تھے جس میں سے دھواں نکل رہا تھا۔ ظاہر ہے اگر مالک تھوڑی دیر اور رکتا تو ٹرک مکمل طور پر بھی جل سکتا تھا۔
مگر حاضر دماغی اور بہترین حکمت عملی نے ٹرک کو بچا لیا۔