”پٹرول کی قیمت ایک ہزار روپے لٹر تک بھی جاسکتی ہے” ن لیگ نے خدشہ ظاہر کردیا


اسلام آباد،لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی )حکمران جماعت مسلم لیگ( ن)کے سینیٹر عفنان اللہ خان نے تیل کی قیمتوں کے حوالے سے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پٹرول کی قیمتیں 1ہزار روپے فی لیٹر تک جا سکتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عفنان اللہ خان نے

یہ دعویٰ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس میں کیا جس کی صدارت سینیٹر عبدالقادر کر رہے تھے۔ عفنان اللہ خان نے کہا کہ آئل انڈسٹری کے ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 390ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پاکستان میں پٹرول کی قیمت 1ہزار روپے سے بھی تجاوز کر جائے گی۔دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کے 100 یونٹ مفت بجلی دینے کے اقدام کو سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں چیلنج کر کے غریب اور عوام دشمن ہونے کا ثبوت دیا ، ان لوگوں نے پاکستان کی معیشت تباہ کی اور لوٹ مار کا بازار گرم کیا ،حکومت نے یہ اقدام غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے کیا ۔ عطا اللہ تارڑنے اپنے بیان میں کہاکہ ایک کسان ،فیکٹری ورکر ،مزدور اور دیہاڑی دار کے لیے یہ ریلیف پیکیج انتہائی ضروری تھا ۔ غربت عوام کے لئے مہینے کی کمائی سے بجلی کا بل ادا کرنا بہت مشکل تھا ۔ عام آدمی کو کو ریلیف دینا تحریک انصاف کو پسند نہ آیا، ان کو تکلیف ہوئی کہ عام آدمی اس ریلیف پیکیج سے مستفید ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں