چلتی ٹرین میں ایک اور خاتون سے مبینہ زیادتی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چلتی ٹرین میں ایک اورافسوسناک واقعہ ، خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے راولپنڈی اپنی بہن سے ملنے جانے والی خاتون سے دو سیکیورٹی گارڈز نے چلتی ٹرین میں مبینہ زیادتی کی۔ خاتون نے فیصل آباد سٹیشن پر پہنچ کر ریلوے پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد سیکیورٹی گارڈ سہیل اور ارشد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش آگے بڑھائی جائےگی۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے زکریا ایکسپریس میں ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کی گئی تھی ، مقدمے میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments