چوٹ لگنے سے ایک دو روزے چھوٹ گئے ہیں ۔۔ جانیے یہ مشہور بھارتی اداکار کون سے ہیں جو مصروف ہونے کے باوجود بھی روزے رکھنا نہیں بھولتے؟

ہم ہمیشہ ٹی وی اسکرین پر اپنے من پسند اداکاروں کو مختلف کردار نبھاتے دیکھتے ہیں تو خوش ہوتے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ کیسا لباس پہننا پسند کرتے ہیں، زندگی کیسے گزارتے ہیں۔ تو ہم آج کو بتانے جا رہے ہیں کہ یہ مختلف اداکار روزہ رکھتے بھی ہیں یا نہیں اور رمضان المبارک کے با برکت مہینے کیلئے کیسے جذبات رکھتے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

شاہ رخ خان :

شاہ رخ خان ہندوستانی انڈسٹری کی ریڑھ کی ہڈی مانے جاتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ بالکل رمضان کے روزے رکھتے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ میں اس سال بھی روزے رکھ رہا ہوں، ہاں لیکن کچھ روزے رہ گئے ہیں۔کیونکہ مجھے چوٹ لگی ہوئی ہے تو دوائی کھانی پڑتی ہے۔ جس کی وجہ سے روزہ نہیں رکھا۔ یہ ایک انکا پرانا انٹرویو ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بے شک یہ ہندوستان میں رہتے ہیں لیکن رمضان کا احترام بہت کرتے ہیں۔

حنا خان :

حنا خان مشہور انڈین ڈرامہ یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔ یہ ایک مسلمان اداکارہ ہیں، جو ہمیشہ رمضان کے روزے رکھتی اور نماز پڑھتی ہیں۔ انہوں نے پچھلے سال اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں تھیں جس میں رمضان کے نیکیوں والے ماہ میں دعا مانگی تھی کہ پوری دنیا سے کورونا وائرس ختم ہو جائے۔

اس کے علاوہ انکی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ہم واضح دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کورونا وائرس کے باعث اب گھر میں ہی نماز ادا کر رہی ہیں۔

ثناء خان:

ثناء خان ایک وہ مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے مذہب اسلام کی خاطر بھارتی فلم انڈسٹری کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ دیا اور ایک مسلمان مولانا سے شادی کر لی۔ اب انکی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ تر وقت دین اسلام کی خدمت میں سرف کریں۔ان کی مختلف سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو اور تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ نماز روزے کی پابندی کرتی ہیں۔

ہما قریشی:

بھارتی فلمی دنیا کی ایک بہترین اداکارہ ہم قریشی رمضان المبارک کے روزے رکھتی ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے نزدیک رمضان ایک ایسا مہینہ ہے جس میں ہمیں اپنے آپ کو بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے ۔

اس کے علاوہ ان کا 2014 میں ایک ٹویٹ بھی سامنے آیا تھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ روزے کا مطلب یہ نہیں کہ کھانے پینے پر کنٹرول کیا جائے بلکہ اپنے خیالات اور خواہشات پر بھی کنٹرول کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں