چڑیا نے 84 دن تک میرے بالوں میں گھونسلہ بنائے رکھا۔۔ یہ لڑکی سر پر گھونسلے کے ساتھ اتنے دن کیسے رہی؟

تمھارے بال ہیں یا گھونسلہ؟ شاید یہ جملہ کسی نے آپ کے الجھے ہوئے بالوں پر تنقید کے لئے کہا ہو لیکن کیا کبھی آپ نے سچ مچ کسی کے سر پر گھونسلہ دیکھا ہے؟ یقیناً نہیں دیکھا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ایسی حیرت انگیز لڑکی کی کہانی سنانے جارہے ہیں جس کے سر پر چڑیا نے 84 دن تک گھونسلہ بنائے رکھا۔اس لڑکی نے پرندوں کو اپنے سر پر جگہ کیوں دی اور گھونسلے کے ساتھ یہ کیسے زورمرہ کے کام نمٹاتی تھی؟ آئیے جانتے ہیں

ٹوٹے گھونسلے میں چڑیا کا ننھا بچہ

حنان بون ٹیلر کا کہنا ہے کہ کچھ سال پہلے ان کے علاقے می تیز طوفان آیا جس کے بعد انھو نے دیکھا کہ آم کے درخت پر موجود گھونسلہ گر چکا ہے اور اس می ایک ننھا سا چڑیا کا بچہ زندہ ہے لیکن وہ اتنا چھوٹا تھا کہ اس کی آنکھیں بھی پوری طرح نہیں کھل رہی تھیں جبکہ باقی تمام پرندے جو اس درخت پر رہتے تھے وہاں سے جاچکے تھے۔ حنان اسے بچے کو گھر لے آئیں اور ایک گتے کے ڈبے میں اس کے لئے دانہ پانی رکھ کر دیکھ بھال شروع کی۔

بالوں میں ہی گھونسلہ بنالیا

بعد میں پرندوں اور جانوروں کے ماہرین سے رجوع کرنے پر حنان کو پتہ چلا کہ اس بچے کو اڑنے کے قابل ہونے میں 12 ہفتے لگیں گے۔ جس کے بعد حنان نے ایک ماں کی طرح چڑیا کے بچے کی دیکھ بھال کرنے کی ٹھانی۔ وہ اسے پنجرے سے نکال کے اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاتی تھیں جس کے بعد اس بچے نے حنان کے سنہری بالوں میں ہی پناہ ڈھونڈ لی۔ چڑیا کے بچے نے حنان کی گدی کے بالوں میں گھونسلہ بنانا شروع کیا اور وہ حنان کے بال اوڑھ کر سونے لگا۔

84 دن بعد چڑیا کے بچے کو اڑا دیا

یہ سلسلہ تقریباً 84 دنوں تک چلتا رہا حنان نے اپنے سر میں اس گھونسلے کی تصویر بھی شئیر کی ہے۔ 84 دن بعد جب حنان کو محسوس ہوا کہ چڑیا کا بچہ اب اڑنے کے قابل ہوگیا ہے تو انھوں نے اسے ہوا میں چھوڑ دیا تاکہ وہ ایک آزاد زندگی گزار سکے۔ حنان کہتی ہیں کہ اس واقعے سے انھوں نے بہت کچھ سیکھا اور اب وہ ہمیشہ کے لئے بدل گئی ہیں اور پہلے سے زیادہ حساس ہوگئی ہیں کیوں کہ چھوٹے بچے کا خیال کرکے وہ بہت آہستگی سے روزمرہ کے کام نمٹانے کی عادی ہوگئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں